وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کا ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کا دورہ

ڈیرہ غازی خان ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن کا دورہ کیا ڈی پی او آختر فاروق نے زرتاج گل کا استقبال کیا وزیر مملکت زرتاج گل نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے
اس موقع پر محترمہ زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان پولیس کو شاباش دینے آئی ہوں۔ انہوں نے لاک ڈوان کو کامیاب بنانے میں ایک اچھا کردار ادا کیا اور خاص طور پر قرنطینہ سنٹر میں ہمارے ڈسٹرک ڈیرہ غازیخان کے پولیس اور رینجرز نے مشکل حالات کو کنٹرول کیا
شہری بھی پولیس اور حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں ان کے احکامات پر عمل درآمد کریں،

اپنا تبصرہ بھیجیں