پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا تھا آرڈیننس کے تحت اشیاے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جا سکے گا قانون کی خلاف ورزی پر 3 سال قید اور ذخیرہ شدہ مال کے 50 فیصد کے برابر جرمانے کی سزا دی جاے گی، ضبط شدہ اشیاء کو نیلام کیا جا سکے گا۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر مصدقہ اطلاع پر کسی بھی ایسی جگہ پر جہاں پر ذخیرہ شدہ مال موجود ہوگا بغیر اجازت داخل ہوکر ذخیرہ شدہ مال کو تلاش کر سکے گا، ان کا کہنا تھا ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو ذخیرہ شدہ مال کا 10 فیصد بطور انعام دیا جائےگا ،افغانستان سے آج طورخم بارڈر کے راستے 520 پاکستانی داخل ہوئے ہیں۔ تمام افراد کو ڈگری کالج لنڈی کوتل اور شاہ کس میں قرنطینہ کیا گیا ہے ، خیبرپختونخوا حکومت نے ایپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 35 مریض صحتیاب ہوئے ،مجموعی تعداد 302 ہو گئی، صوبے میں گذ شتہ 24 گھنٹوں میں 39 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1276 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 اموات ریکارڈ ، کل تعداد 74 ہوگئی، عوام سے اپیل کرتا ہوں گھروں تک محدود رہیں۔ وائرس کبھی آپکے پیچھے نہی آئے گا جب تک آپ اسکو لینے نہی جاتے یاد رکھیں یہ بیماری گھر میں اگر بندے کو بھی لگ جائے، پورا کا پورا خاندان اس سے متاثر ہو سکتا ہے۔اللہ تعالی کی مدد اور رحم سے بہت جلد اس وباء پر قابو پا لیں گے آپ اگر گھومتے رہتے ہیں، آپکے ساتھ وائرس بھی گھومتا رہتا ہے جسکی وجہ سے حکومت کو بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ کیسز اور حالات ابھی بھی کنٹرول میں ہیں مگر عوام کی لاپرواہی اور غفلت سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments