میرانشاہ ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے پاک افغان سرحد کے ساتھ متصل تحصیل غلام خان میں پرانے اراضی کے تنازعہ پر دو قبیلوں کے مابین خونی جھڑپ میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ مقامی پولیس ذرائع نے دی خیبر ٹائمز کو بتایا کہ تحصیل غلام خان میں رہا ئش پذیر شیرخیل اور گلک خیل قبائل کے مابین زمین کا پُرانا تنازعہ چلا ارہا تھا جس پر اج دونوں قبیلوں کے مابین مسلح جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے دو افراد یوسف خان ولد شامیدار خان اور رحمت اللہ ولد میرزاعلی خان شامل ہیں جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں برکت خان ، رحمت خان ، فضل خان ، افسر خان اور کریم اللہ شامل ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ یاد رہے کہ پاک افغان بارڈر پر رہائش پذیر ان دو قبیلوں کے مابین یہ تنازعہ کئی سالوں سے چلا ارہا ہے اور کئی بار اس میں شدت بھی دیکھنے میں ائی ہے جس کو ختم کرنے کیلئے پہلی بار کسی قبائلی علاقے کی خواتین نے پاک افغان شاہراہ پر امن کیلئے دھرنا دیا تھاتاہم اس مسئلے کو نہ تو انتظامیہ اور نہ ہی مقامی جرگے نے مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی زخمت محسوس کی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments