پشاور ( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ خان کا کورونا کی وباء کے خاتمے اور مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے یکم رمضان المبارک کو 71 مویشیوں کا صدقہ کرینگے، صوبائی وزیر نے 70 مویشی لکی مروت کے 60 دیہات میں ذبح کردئے ہیں، مویشیوں کا گوشت مستحقین، مساکین اور نادار افراد میں تقسیم کیا گیا۔ کورونا کے خاتمہ اور مریضوں کی جلد صحتیابی کے لئے اجتماعی دعائیں کی گئیں، دعائیہ تقاریب میں صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور تبلیغی مرکز کے رہنما تحریک انصاف کی رہنماوں نےشرکت کی، اجتماعی صدقات کا مقصد رضائے الٰہی اور عالم اسلام سے کورونا وباء و دیگر امراض کا خاتمہ ہے،
رسول ﷺ نے فرمایا یے کہ صدقہ اللہ تعالی کے غصے کو ٹھنڈا کرتاہے اور انسان کو بری موت سے محفوظ رکھتا ہے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے تبلیغی مرکز لکی مروت جاکر مشران سے خصوصی ملاقاتیں کیں ، تبلیغی مرکز میں بھی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا تبلیغی مشران کے ہمراہ اجتماعی دعاء کی، وزیرسماجی بہبودابادی ڈاکٹرہشام نے متعلقہ انتظامی افسران کیساتھ ملاقات کے علاوہ لکی ہسپتال کابھی دورہ کیا۔ وہاں صورتحال میں فرائض سرانجام دینے پر ڈاکٹروں اور طبی عملے, پولیس فورس، اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا
Load/Hide Comments