پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) وزیر اعلی محمود خان نے انسداد کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اس خصوصی اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزراء کے علاوہ کور کمانڈر پشاور ، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور دیگر متعلقہ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں رمضان کے دوران سماجی رابطوں کو محدود کرنے کیلئے لائحہ عمل پر عوروحوض کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کہتے ہیں، کہ موجودہ صورتحال میں حکومت بیک وقت دو محاذوں پر کوششیں کر رہی ہے، لوگوں کو کورونا کے ساتھ ساتھ بھوک سے بھی بچانا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments