میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) میرعلی میں رات کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے علی نامی نوجوان کو قتل کر دیا ۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ میرعلی کے مغرب میں پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر زیرکی نامی گائوں میں گذشتہ رات کو علی ناصر نامی ایک نوجوان کو دس بجے کے قریب اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ اپنی وائی فائی کی دُکان بند کرکے گھر ارہا تھا ۔ ذرائع کے مطابق علی ناصر کی گولیوں سے چھلنی لاش کو صبح سویرے مقامی لوگوں نے دریافت کیا۔ ابھی تک کسی نے علی ناصر کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ اور بدا منی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور حیرت انگیز طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے جس کے باعث شمالی وزیرستان سے رضاکارانہ نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں ایا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments