معاہدےکےتحت وزیرستان سےتمام غیرمقامی پولیس اہلکاروں کو باہر کیاجائے، کسی بھی صورت معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے، مقامی پولیس اہلکاروں کی پریس کانفرنس

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میران شاہ پریس کلب میں مقامی پولیس اہلکاروں نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے، کہ انضمام کے بعد خاصہ دار، لیویز فورس اور حکومت کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت ڈی پی او کے علاوہ تمام پوسٹوں پر شمالی وزیرستان کے مقامی اہل پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کیجائیگی، اب جب ٹرینینگز کا سلسلہ شروع ہوا، عین اس دوران حکام نے شمالی وزیرستان میں غیرمقامی پولیس اہلکاروں کے تبادلے کروانا شروع کئے ہیں، شمالی وزیرستان کے تمام ڈی ایس پیز سمیت دیگر اہلکاروں کا کہنا ہے، کہ سب انسپکٹر عباد وزیر، ایس پی انویسٹی گیشن عقیق حسین کا فی الفور تبادلہ کیا جائے، پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا، کہ حکومت کے ساتھ ان کے 22 نقاط پر مشتمل ایک معاہدہ ہوچکا ہے، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن، یا باہر سے انسپکٹر ، سب انسپکٹر لانے کا کوئی گنجائش نہیں ، پریس کانفرنس کے دوران پولیس اہلکاروں نے حکومت کو 3 مارچ تک غیرمقامی افراد کی ضلع شمالی وزیرستان سے باہر کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی، قبائلی اضلاع پولیس اتحد کے چیئرمین اور ڈی ایس پی سید جلال نے دھمکی دی ہے، کہ وہ باجوڑ سے وزیرستان تک تمام پولیس اہلکاروں کو اکھٹا کرکے اسلام آباد کی طرف مارچ کرکے اپنے مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرے شروع کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں