ضلع مہمند گورسل شاہراہ پر تعمیراتی کام سست روی اور بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف حمزاخیل قبیلے کا احتجاجی دھرنا

غلنئی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند کے تحصیل حلیمزٸی حمزاخیل قبیلہ نے سلطان خیل اور باروخیل کے سنگم پر مین گورسل شاہراہ پر تعمیراتی کام میں سست روی کے خلاف تین گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیا، دھرنے کے شراکا نے پشاور باجوڑ شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک بند رکھا۔ احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گورسل شاہراہ پر تین سال سے نام نہاد تعمیراتی کام جاری ہے۔ اور تین سال قبل ٹھیکیدار نے روڈ توڑ کر ریت و بجری ڈال کرغائب ہوگئے۔ جو کہ میٹریل گاڑیوں سے مٹی میں بدل گئے۔ جہاں ٹریفک کی روانی میں شدید دشواری کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ شاہراہ پر گرد و غبار کی بادلیں چوبیس گھنٹے منڈلا رہے ہیں۔ جس کے باعث گرد و نواح کی آبادی انتہائی اذیت کا شکار ہے، علاقے میں یہ گرد و غبار شہریوں کی مختلف بیماریاں مفت میں بانٹتے ہیں، دوسری جانب علاقے میں برائے نام بجلی نے بھی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ تین گھنٹے احتجاجی دھرنے کے بعد اے سی اپر مہمند قومی مشران جرگے سمیت پہنچ گئے، جس نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرکے انہیں ان کے مسائل حل کرنے کا اطمینان دیکر مظاہرین کو مظاہرہ ختم کرنے پر آمادہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں