پشاور ( دی خیبر ٹائمز انٹرنیشنل مانٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں صوبہ غزنی کے شہرمیں موجود این ڈی ایس کے ہیڈکوارٹر پر بارود بھری گاڑی سے خودکش حملہ کیاگیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں 6 اہلکار جان بحق ہوگئے ہیں، جبکہ درجنوں زخمی بھی ہیں، جنہیں مقامی سرکاری اور پرائیویٹ شفاخانوں کو منتقل کئے ہیں، غزنی کے صوبائی قونصل کے سربراہ ناصر احمد فقیری نےواقے کی تصدہق کردی، امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ذمہ داری قبول کی ہے، زرائع نے دی خیبرٹائمز کو بتایاہے، کہ دھماکہ انتہائی زور دار تھا، اور ایک امریکی جنگی ہموی گاڑی کے زریعے حملہ کیاگیا ہے، تاہم جائے وقوعہ کو افغان نیشنل آرمی اور غزنی پولیس نے محاصرے میں لے رکھاہے، جہاں کسی بھی شہری کو جانے نہیں دے رہے ہیں، میڈیا کے نمائندوں کو بھی فی الوقت جائے وقوعہ پر جانے سے منع کردیاہے، ان کا خیال ہے، کہ شائد آس پاس علاقے میں حملہ اور چھپ گئے ہیں، تاہم علاقےمیں سرچ اپریشن کے بعد کلیئر کرکے میڈیا اور شہریوں کو آگے جانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے افغانستان میں پرتشدد تین کارروائیوں کی زمہ داری افغانستان میں موجود داعش نے قبل کی تھی،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments