شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد کا سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید، پولیس اہلکار لاپتہ

میرعلی ( دی خیبرٹئمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے حدود میں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 اہلکار حولدار زاہد ، حولدار اشیاق ، لاس نائیک مجید آور لاس نائیک ولی کو شہید کردیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی فیلڈر موٹر کار بمع پولیس اے ایس آئی اور ڈرائیور جاوید خان لاپتہ ہوگئے ہیں۔
یہ سیکیورٹی اہلکار تحصیل میرعلی کے علاقہ شلپازئی بوبلی چیک پوسٹ پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے، تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ایک اور اعلامئے میں تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے فائربندی اور حکومت کے ساتھ ان کی مزاکرات کی خبروں کی تردید کی ہے، خراسانی نے اپنے جاری ایک پیغام میں واضح کیا ہے، کہ نہ تو اس کے تنظیم نے کہیں سیز فائر کا اعلان کیا ہے، اور نہ ہی ان کے ساتھ کسی کے مذاکرات کا چل رہے ہیں، انہوں نے تحریک کے ورکروں کو اپنی کارروائیاں بدستور جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں