شمالی وزیرستان دوسلی میں سیکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، ایک اہلکار شہید ایک زخمی

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) شمالی وزیرستان رزمک سب ڈویژن کے تحصیل دوسلی میں سیکیورٹی اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیاگیا ہے، سرکاری زرائع کے مطابق حملے میں فہد نامی نوجوان شہید، جبکہ تنویر نامی اہلکار شدید زخمی ہوگیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد حملے میں ملوث ملزمان تک رسائی کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا، جہاں سرچ اپریشن جاری ہے، دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے،
شمالی وزیرستان میں بدامنی عروج پر ہے، جبکہ وہاں کے مقامی تنظیم ( شوریٰ مجاہدین ) حافظ گل بہادر گروپ نے سیز فائر کا بھی اعلان کیا ہے، تاہم تحریک طالبان پاکستان نے علاقے میں کارروائیاں تیز کردی ہیں، اس سے قبل وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ان کے امن مذاکرات چل رہے ہیں، جبکہ اس کے برعکس تحریک طالبان پاکستان نے وزیراعظم کے بیان کی تردید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں