پاراچنار ( دی خیبڑٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بلدیہ پاراچنار کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ملانہ قبائل کے عمائدین کونسلر عنایت حسین ، ملک اقبال حسین ، شفیق حسین مطہری اور سید افتخار حسین نے کہا کہ بلدیہ پاراچنار طویل عرصے سے ملانہ قبائل کے بقایاجات آدا نہیں کررہی جس سے قبائل میں بے چینی پھیلی گئی ہے قبائل نے مطالبہ کیا، کہ بد امنی کے دور میں تنخواہوں کیلئے بلدیہ پاراچنار کو لاکھوں روپے قرض دیا گیا تھا، جو کہ تقریبا اسی لاکھ روپے بقایاجات ہیں جب تک انہیں بقایاجات آدا نہیں کئے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments