شمالی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے سب سے شورش زدہ علاقے میرعلی میں 2 موٹر سائیکل سوار 4 مسلح نقاب پوش ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے یوتھ آف وزیرستان کے چار افراد کو نشانہ بنا کر شہید کردئے ہیں، شہید ہونے والے چاروں وقار احمد داوڑ، سنید احمد داوڑ، عماد داوڑ اور اسداللہ شاہ داوڑ آپسمیں گہرے دوست تھے، جو یوتھ آف وزیرستان کے نام سے تنظیم کے تحت عوام کے معمولی ایشوز پر احتجاجی مظاہرے میں پیش پیش ہوا کرتے تھے، یوتھ آف وزیرستان کے سابق صدر حاجی نوراسلام داوڑ کو بھی ایک سال قبل ایسے ہی نامعلوم افراد نے شہید کردیا تھا، جس کی ابھی تک تحقیقات سامنے نہ آسکے، شمالی وزیرستان میں یوتھ آف وزیرستان کے نام سے واحد تنظیم فعال ہے، جو سب سے زیادہ آواز امن کے قیام کیلئے اٹھارہے ہیں،
مقامی زرائع کے مطابق آج چاروں دوست میرعلی کے نواحی گاؤں حیدرخیل میں اکھٹے کھانا کھاکر میرعلی بازار روانہ ہونے کے بعد 2 موٹر سائیکل سوار چار مسلح نقاب پوشوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردئے ہیں، مقامی شہریوں نے چاروں شہدا کی میتیں قریبی واقع ہسپتال میرعلی منتقل کردئے ہیں، جبکہ شمالی وزیرستان کی مقامی پولیس اہلکاروں نے حسب معمول ایسا ہی رپورٹ درج کرکے وہ تفتیش شروع کردی ہے، جس سے کبھی بھی حقیقت سامنے لانے کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔
Load/Hide Comments