پشاور میں فرنٹیئر کالج کی طالبات نے سٹی گرلزکالج گلبہار کو نیٹ بال فائنل کے قابلے میں شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور( دی خیبرٹائمز سپورٹس ڈیسک ) ڈائریکٹر یٹ آف ہائیرایجوکیشن خیبر پختونخواکے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت پشاور میںجاری پشاور زون کے انٹر کالجز سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں خواتین نیٹ بال کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،فرنٹیئر کالج میں منعقدہ گرلزانٹر کالجزنیٹ بال اختتام پذیر ہوگیا،فائنل میچ میں فرنٹیئر کالج کی طالبات نے سٹی گرلزکالج گلبہار کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔ڈائریکٹریٹ آف ہائیرایجوکیشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی صوبے بھر میں خواتین کالجوں میں کرکٹ،چک بال،والی بال،باسکٹ بال،شطرنج،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،نیٹ بال سمیت مختلف کھیلوںکے مقابلے مختلف مقامات پر کھیلے جارہے ہیں،گزشتہ روزفرنٹیئر کالج برائے طالبات میں منعقدہ انٹر کالجز نیٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں میزبان ٹیم فرنٹیئر کالج کی طالبات نے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹی گلبہار کی طالبات کو ایک سخت میچ کے بعد 10-7 سکورسے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا۔ان مقابلوںمیں پشاور زون کے مختلف کالجز کی طالبات نے حصہ لیاتھا۔اسی سلسلے میں آج سے انٹر کالجز ہاکی مقابلے شروع ہونگے،جس میں پشاور زون کی خواتین کالجز کی طالبات شریک ہوںگی۔ا س موقع پر فرنٹیئر کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس گل صنوبر اخلاص نے اپنے کالجز کی طالبات کے کھیل کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوںنے جس قدر کھیل پیش کیا وہ لائق تحسین ہیں،انکاکہناتھاکہ انشاء اللہ ہماری طالبات اسی طرح کارکردگی دکھاکر ان گیمزکی چمپئن ٹرافی بھی اپنے نام کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں