حکومت میڈیا پر صُبح شام صرف اپنے قصیدے سننے کی خواہاں ہیں، پابندیاں اب عوامی سیلاب کا راستہ نہیں روک سکتی، فرح خان

پشاور ( ڈی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ خیبرپختونخواہ کی سیکرٹری اطلاعات فرح خان
نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور کراچی جلسہ میں عوام نے عمران نیازی کی سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم دے دیا ہے، ملک کو اس تباہی اور بربادی سے نکالنے کا واحد راستہ بنیادی جمہوری سیاسی آزادیاں ہیں۔ گھبرائی ہوئی خود پسند حکومت میڈیا پر صبح شام صرف اپنے قصیدے دیکھنے اور سننے کی خواہاں ہے۔ یہ پابندیاں اب عوامی سیلاب کا راستہ نہیں روک سکتیں۔
 اس ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کی جنگ لڑنی ہے نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کےجانے کا وقت آ گیاوزیراعظم کو جانا پڑے گا کیوں کہ ملک میں معاشی زلزلے نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔مسلط حکومت نے قابل نوجوانوں کو نوکریوں کے حصول کے لئے سفارش لانے اور رشوت دینے پر مجبور کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بی آر ٹی، مالم جبہ، بلین ٹری کرپشن کیسز پر نیب کب تک خاموش رہے گا۔ نیب متنازع سیاسی انجنیئرنگ کا ادارہ بننے کے ساتھ ساتھ بلا تفریق احتساب میں ناکام ہوچکا ہے، وزیر اعظم عمران خان اپنے عہدے پر فائز رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں