پشاور میں فلور ملز پر چھاپے، سرکاری نرخنامے پر فلور ملز مالکان کو پابند بنانے کی ہدایت

پشاور ( دی خیبرٹائمز کامرس ڈیسک ) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی، سیکرٹری خوراک خوشحال خان، ڈائریکٹرفوڈ زبیر خان کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر افتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی کا پشاور کے مختلف علاقوں میں فلور ملوں کا دورہ، خصوصی ٹیم نے چارسدہ روڈ اور جی ٹی روڈ پر فلور ملوں کا معائنہ کیا۔
خصوصی ٹیم نے سرکاری کوٹہ اور سرکاری سطح پر اٹے کی ترسیل سمیت عوام کو فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔فلور ملوں کی جانب سے سرکاری مقرر کردہ ڈیلروں کو مختلف اوقات میں ملوں سے کوٹہ کے مطابق فراہمی جاری ہے جو کہ لوگوں کو سرکاری نرخ کے مطابق بیچا جارہا ہے۔ محکمہ خوراک انتظامیہ راشننگ کنٹرولر افتاب عمر کی نگرانی میں کرونا وائرس اور عید الاضحی کے اس نامساعد حالات کے باوجود پشاور کے شہریوں کے لئے اٹے کی سرکاری ترسیل یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے۔پشاور کے اٹا ڈیلروں اور تاجروں نے محکمہ خوراک کے کاوشوں کو سراہا اور کہا بازار میں سرکاری اٹا مقرر کردہ 860 روپے کے نرخ میں دستیاب ہے۔ تاجروں نے کہا کہ فلور ملوں میں سرکاری سٹاک موجود ہے اور ہمیں روزانہ کی بنیاد پر سپلائی جاری ہے جو کہ پشاور کے عوام کو دستیاب ہے۔عوامی شکایات پر راشننگ کنٹرولر افتاب عمر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی نے ڈیلروں کو خبر دار کیا کہ مقررہ سرکاری نرخ سے تجاوز پر بیچنے والوان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
محکمہ خوراک انتظامیہ کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں دن رات پشاور میں اٹے کی نگرانی جاری رہے گی تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں