پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) 92 نیوز کے سینیئر رپورٹر فخرالدین سید کو سید حسن پیر روڈ پر واقع ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ، جنازے میں صحافیوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، جنازے میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر ، سمیت سرکاری حکام بھی شریک تھے ، شہید فخرالدین سید کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ، وہ پانچ روز سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے ، رمضان کے آخری عشرے میں دوران رپورٹنگ طبیعت بگڑنے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، جس کے بعد فخرالدین سید نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا ، تاہم عید الفطر کے پہلے روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسپتال داخل کروایا گیا ، جہاں وہ آئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج تھے، تاہم شہادت سے ایک روز قبل انہیں وینٹیلیٹر پر ڈالا گیاتھا جہاں وہ شہید ہوگئے، فخرالدین سید کی اچانک شہادت سے پشاور سمیت ملک بھر کی صحافی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/05/fakhar-prayer.jpg)