پشاور ( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک)تھانہ تہکال کی حدود محلہ چارنڈہ میں نور زمان ولد محمد جان ساکن باڑہ ضلع خیبر حال محلہ چارنڈہ تہکال پایان جو گزشتہ چند ہفتوں سے کرائے کے کوارٹر میں رہائش پذیر تھا کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے حملہ آور ہو کر فائرنگ کی ہے جن کی فائرنگ سے نور زمان اور ایک خاتون مسما (ر) لگ کر جاں بحق ہو چکے ہیں اسی طرح ایک مشکوک شخص عارف ولد عبداللہ ساکن باڑہ کی بھی گولیوں سے چھلنی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا ہے جبکہ پولیس نے موقع سے قریب ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے ابھی تک مقتولین کے لواحقین میں سے کوئی بھی رپورٹ کرنے نہیں پہنچا جس کی وجہ سے قتل کے اصل محرکات کا تعین نہیں ہو سکتا، سرسری تفتیش کے مطابق مقتول نور زمان کی جائیداد تنازعہ پر قتل مقاتلہ کی دشمنی بھی چلی آ رہی ہے جبکہ مقتولہ خاتون کے حوالے سے بھی مختلف چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اس کو شادی کی غرض سے اغوا کرایا گیا تھا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments