خیبر پختونخوا حکومت رواں مالی سال کے دوران ملکی اور بین الاقومی اداروں سے91 ارب روپے کا قرضہ لے گی

پشاور( دی خیبرٹائمز کامرس ڈیسک ) 47 ارب 49 کروڑ کروڑ قرضہ بین الاقوامی اداروں اور 44 ارب مقامی بینکوں سے قرضہ لیا جائے گا، سب سے زیادہ قرضہ 10 ارب 82 کا قرضہ سڑکوں کی تعمیر کی لیے لیا جائے گا، دستاویزات کے مطابق بی آر ٹی پشاور کے لئے مزید 9 ارب 99 کروڑ کا قرضہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے لیا جائے گا، خیبرپختونخوا میں توانائی کے منصوبوں کیلیے 8 ارب، شہری ترقی کی لیے 3 ارب 25 کروڑ قرضہ لیا جائے گا، ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلیے 2 ارب 52 کروڑ، زراعت 4 ارب 5 کروڑ اور سیاحت کیلیے ایک ارب 17 کرور قرضہ لیا جائے گا، مختلف بین الاقوامی اداروں کی جانب سے 38 ارب 50 کروڑ امداد ملنے کی توقع ہے، قرضہ ایشیائی ترقیاتی بینک، جاپانی ادارے جائیکا، عالمی بینک اور دیگر اداروں سے لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں