پشاور ( دی خیبر ٹائمز افغان ڈیسک ) افغانستان میں موجود اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے سربراہ دیبورہ لیونس نے قطر کا دورہ کیا، جہاں وہ امارت اسلامی افغنستان کے سیاسی ونگ کے آمیر ملا برادر اخند اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان میں امن امان پر زور دیا گیا، اور افغان شہریوں سمیت خواتین اور اقلیتوں کے حقوق پر بھی بات چیت کی گئی۔
یوناما افغانستان کے سربراہ نے افغان طالبان کے ساتھ بین الافغان امن مذاکرات پر بھی بات کی، طالبان رہنماؤں نے بتایا ہے، کہ دوحہ امن معاہدے کے مطابق جس دن بھی افغان حکومت نے ان کے جیلوں میں موجود ساتھی قیدی رہاکردئے؟ اس سے ایک ہفتہ بعد افغان حکومت کے ساتھ بین الافغان امن مذاکرات کیلئے تیاری کرینگے،
واضح رہے کہ افغانستان میں غیر اعلانیہ تشدد میں کمی کی گئی ہے، جہاں مسلسل ایک دوسرے فریق کے قیدیوں کی بھی رہائی جاری ہے، اور افغانستان میں امن کی جانب پیش قدمی جاری ہے، جس سے بین الافغان امن مذاکرات کیلئے راہیں ہموار ہورہی ہے۔
