میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی میں نامعلوم افراد نے مقامی نوجوان نصاب اللہ ولد غلام محمد کو قتل کردیاہے، پولیس زرائع کے مطابق نصاب اللہ کا تعلق گاؤں زیرکی سے ہے، جو کہ ساتھ میں واقع گاؤں خدی اپنے دوستوں سے ملنے گئے تھے، واپسی پر راستے میں نامعلوم مُسلح نقاب پوشوں نے ان پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے، نامعلوم ملزمان آسانی سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس واردات کے بعد موقع پر پہنچ کر ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments