قبائلی اضلاع میں برتھ رجسٹریشن پروجیکٹ نے کام بند کرکے قبائلیوں کے مسائل میں اضافہ کردیا، عمائدین

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) برتھ رجسٹریشن پراجیکٹ نے قبائلی اضلاع میں اپنا کام بند کردیا شہریوں کو برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے میں شدید دشواری کا سامنا ، دوبارہ ادارے کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما حاجی جمیل حسین ، تنویر حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں بی آر پی نامی غیر سرکاری تنظیم نے برتھ رجسٹریشن اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ ایشو کرنے کا عمل شروع کردیا تھا مگر اب اچانک بی آر پی نے اپنا پروگرام بند کردیا ہے، جس سے شہری مختلف قسم مسائل کا شکار ہوگئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے سے موجود قبائلی اضلاع کے سیٹ اپ کو بھی ڈسٹرب کردیا گیا اور اب بی آر پی نے بھی کام بند کردیا جو قبائل کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں