پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) 23 جولائی 2020 کو طوری مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں سولہ افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں زیادہ تعداد دیہاڑی دار مزدوروں کی تھی بم دھماکے میں زخمی ہونے والے رجب علی زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے اہل علاقہ کے مطابق رجب علی انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور علاج معالجہ کی استطاعت نہ رکھنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے سولہ افراد دیہاڑی دار مزدور ہیں اور غربت کے باعث علاج معالجے سے محروم ہیں ایچ آر سی پی ضلع کرم کے کوآرڈینیٹر عظمت علی اور پی پی پی ضلع کرم کے صدر جمیل طوری نے کہا کہ حکومت جس طرح مختلف قدرتی آفات میں زخمی اور جاں بحق افراد کیلئے گذشتہ روز امدادی چیک تقسیم کئے ہیں اسی طرح ان غریب زخمی مزدور کاروں اور شہید رجب علی کے خاندان کیساتھ بھی بھر پور مالی امداد کی جائے
