اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈٰسک ) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے، کہ اپنی ہی پروڈکشن کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے ، نہ کہ سرکاری ٹی وی پر غیرملکی ڈرامے دیکھانا، انہوں نے کہا ہے، کہ غیرملکی ڈرامے سرکاری ٹی وی پر دیکھانا شروع کرنے سے ہمارے اپنے پروگرام متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتےہیں، یاد رہے کہ جب ان کے پارٹی کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان ٹیلی ویژن نے غیرملکی ارطغرل ڈرامہ دیکھانا شروع کیا تھا، تو اس وقت فواد چوہدری عمران خان کے اس عمل کو تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے، تاہم آج اچانک فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی پر غیرملکی ڈرامہ چلانے پر تنقید کردیاہے، سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کے ٹویٹ پر حیرت بھی کی جارہی ہے، جبکہ اکثر حلقے فواد چوہدری کے اس عمل کو سراہتے ہیں، صرف فواد چوہدری ہی نہیں بلکہ اس سے قبل بھی ڈرامہ اور فلم سٹارز نے سرکاری ٹی وی پر غیرملکی ڈرامہ دیکھانے پر تنقید کررہے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر اکثر اور سنجیدہ حلقے فواد چوہدری کے اس ٹویٹ کو خوب پزیرائی مل رہی ہے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/05/اا-990x630.jpg)