پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) گزشتہ روز اے ایس پی چمکنی خانزیب خان کو اطلاع ملی تھی کہ جعلی کرنسی کا لین دین کرنے والے ملزمان کسی بھی وقت بھاری مالیت کی جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان نے موٹر وے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک آلٹو موٹر کو روک کر تلاشی لینے پر چار لاکھ اسی ہزار جعلی کرنسی برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان خرم شہزاد ولد عبدالرزاق اور نعمان ولد طارق محمود کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کا تعلق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/05/WhatsApp-Image-2020-05-20-at-1.49.16-PM.jpeg)