خیبرپختونخوا ایکسائز کی انسداد منشیات کے تحت تین کامیاب کاروائیاں چرس، افیون اور آئیس برآمد

پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرایمز ڈیسک) محکمہ ایکسائز اینٹیلی جنس خیبرپختونخوا نے پشاور اور مردان میں کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے منشیات سمیت سمگلرز بھی گرفتارکرلئےہیں، منشیات میں چوبیس کلو افیون، بتیس کلو چرس اور 470 گرام آئس شامل ہیں، تین مختلف کاروائیاں پشاور اور مردان ریجنز میں کی گئیں ہیں ، اس دوران ملزمان کو بھی گرفتار کرکے پشاور حیات آباد کے تھانہ تاتارہ اور مردان کے حوالے کردیا گیا ہے
جہاں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات قانون کے تحت مقدمات درج کردئے گئے ہیں، ملزمان میں ایک افغانی ملزم اسراس ولد زمان گل بھی شامل ہیں، جس کے حوالے سے کہا جارہاہے کہ ان کا تعلق منشیات سمگلروں کے مافیا بتایاجاتا ہے، جو اس سے قبل بھی منشایت کے سمگلنگ کے کسز میں ملوث رہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں