ایکسائز پولیس مردان کی دو کامیاب کارروائیاں، ہیروئین اور چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

مردان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع مردان کے حدود میں محکمہ ایکسائز پولیس نے پہلی کاروائی میں محمد ریاض خان SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن کی سربراہی میں سب انسپکٹر ساجد اکبر اور شعبان ناصر نے بمعہ دیگر نفری دوران ناکہ بندی مخبر شدہ سوزوکی الٹو گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر 1500 گرام ہیروئن برامد کی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ تخت بھائی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
جبکہ دوسری کاروائی میں محمد ریاض SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن کی سربراہی میں سب انسپکٹر ندیم رفیق اور سعبان ناصر نے بمعہ دیگر نفری دوران ناکہ بندی مخبر شدہ ایک اور سوزوکی الٹو گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر 1200 گرام چرس برامد کی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کیا گیا اور مذید تفتیش کیلئے تھانہ تخت بھائی میں مقدمہ درج کر دیا گیا،
اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائیوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں