پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ ایک ٹرک نمبری C 8212 میں ضلع خیبر سے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کی کوشش کی جا رہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے مسعودالحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو و سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی، SHO پشاور ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن عاکف نواز اور عنایت الرحمن سب انسپکٹر بمعہ دیگر نفری* کو الرٹ کیا گیا ، مذکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق کوہاٹ روڈ زنگلی چیک پوسٹ پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ ٹرک کو روک کر تلاشی لینے پر 50400 گرام افیون برآمد کی ، ملزم انعام ولد تاج محمد سکنہ شاہ کس جمرود کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ بڈھ بیر میں مقدمہ درج کر دیا گیا ،
اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کی۔
