پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک) پشاور میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ اور مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے شوال چاند دیکھنے کیلئے 22 مئی شام بعد ازنماز مغرب مسجد قاسم علی خان میں روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے، کہ اسی روز 22 مئی رات کو 10 بجکر 39 منٹ اور 54 سیکنڈ پر شوال چاند کی پیدائیش ہوگی، 23 مئی کو شام تک شوال چاند کی عمر18 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، اور اسی طرح اکثر مقامات پر نیا چاند نظر آجائیگا، اسی طرح اندازے کے مطابق 24 مئی 2020 کو یکم شوال 1441 ھ اور عید ہوگی، محکمہ موسمیات نے یہ بھی واضح کیا ہے، کہ یہ ایک اندازہ ہے جس کا شرعی لحاظ سے کوئی اعتبار بھی نہیں ہے، شریعت میں چاند نظرآنے کا ہی ہے، محکمہ موسمیات کے اندازے کے مطابق 22 مئی کو شام چاند روئیت کاامکان نہیں، کیونکہ ان کے مطابق شام کے بعد ہی نئے چاند کی پیدائیش ہوگی، جبکہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ان کی سوچ کے برعکس 22 مئی کی شام مقامی روئیت ہلال کمیٹی کو اگر نئے شوال چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، تو وہ حسب روائیت عید کا اعلان کرینگے، واضح رہے کہ وفاقی روئیت ہلال کمیٹی کے سربراہ 23 مئی کو اجلاس طلب کرینگے۔
یہ بھی پڑھئے : رویت ہلال کیلئےحیدرخیلوں کی بلا معاوضہ خدمات ۔۔۔ احسان داوڑ
“جمعہ 22 مئی کو ہوگی مفتی پوپلزئی کی بیٹھک، مقابلے میں مفتی منیب کاساتھ دینگےاب محکمہ موسمیات بھی” ایک تبصرہ