لاک ڈاؤن نرمی، خیبرپختونخوا کے تجارتی مراکز شہریوں سےکھچا کھچ بھرےرہے

پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عید الفطر کی آمد کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے تحت تجارتی مراکز شہریوں سے بھرے رہے ، کورونا وائرس کی پرواہ کیے بغیر پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بازاروں میں شہریوں کا رش دیدنی تھا ، عید الفطر کے سلسلے میں ہر قسم کی اشیاء کی خرید وفروخت عروج پر رہی ، شہریوں نے حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر کے تحت بنائے گئے ایس پی ایز کی دھجیاں اڑا دی ۔ پشاور یونیورسٹی روڈ ، صدر ، اور اندرون شہر کے بازاروں میں شاپنگ کے لیے آنے والوں کا تانتا دن بھر بندھا رہا ، جس سے ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر رہا ، تاہم شام پانچ بجے کے بعد تجارتی مراکز اور مالز ایس او پیز کے تحت بند کر دیئے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں