پشاور) دی خیبر ٹائمز ڈیسک) پشاور میں افطاری کے بعد انڈوں کا کاروبار شروع ہو گیا ہے گلی محلوں میں افطاری کے بعد بچوں کی بڑی تعداد جوش شدہ انڈوں کی فروخت کرتے ہیں مختلف رنگوں کے انڈوں کی فروخت 10سے 20روپے میں ہوتی ہے انڈوں پربچے اور بڑے شرائط بھی لگا رہے ہیں جس سے جھگڑوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ انڈوں کے لڑانے میں ہارنے پر جھگڑوں کے واقعات میں بیشتر افراد زخمی بھی ہوجاتے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف کاروائی نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد ایک ہی جگہ بیٹھ کر انڈوں پر شراط لگا رہے ہیں جس سے کرونا وائرس بھی تیزی سے پھیلنے کے خدشات ہیں ۔ تاہم والدین کی غفلت اور پولیس کی نااہلی کے باعث انڈوں کے کاروبار میں اضافہ ہو رہاہے۔ والدین کی جانب سے اپنے بچوں کو خود کرونا اموات کے حوالے کر رہی ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے بھی کاروائی نہیں ہو رہی ہے ۔ جس سے پشاور میں کرونا وائرس کے خطرناک نتائج برآمد ہونے کے خدشات ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments