شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں میرعلی اور میرانشاہ روڈ پر واقع اسلم چیک پوسٹ پر خود حملے کے نتیجے میں دو عام شہری، چار پولیس اہلکار اور ایک پاک فوج کا جوان شہید ، جبکہ پاک فوج کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، مقامی زرائع کے مطابق تینوں زخمیو اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ شہدا کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کردئے، زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا، تاہم زرائع کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں۔ زرائع کے طابق حملہ خود کش تھا، جس کا ٹارگٹ بھی یہی چیک پوسٹ تھا، واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قریبی علاقوں میں سرچ اپریشن بھی کیا۔
مقامی زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں حالات انتہائی کشیدہ ہے، سرکاری رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، تمام عسکری تنظیمیں ایک بار پھر نہ صرف واپس آئے ہیں، بلکہ پہلے سے زیادہ فعال بھی ہوچکے ہیں، کہیں پر بھی حکومتی عمل داری نہیں، ہر شہری کے چہرے پر پریشانی اور مایوسی عیاں ہے، معمولی طاقت رکھنے والا خاندان وزیرستان سے نکلنے کی فکر میں ہے۔
Load/Hide Comments