میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف اپریشن ضرب عضب کے دوران متاثرہ تحصیل دتہ خیل کے تاجروں نے میرانشاہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تاجروں نے موجودہ حکومت کو نقصانات کے سروے کیلئے 1 ماہ کا ڈیڈ لائن دے دیا، ان کا مطالبہ تھا، کہ حکومت انہیں تحصیل دتہ خیل بازار کے نقصانات کا معاوضہ جلد از جلد آدا کریں، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک گلوپ مندی خیل کا کہنا تھا، کہ اگر اس بار بھی ان کے مطالبات حل نہ ہوئے، اور انہیں ٹرخانے کی کوشش کی گئی تو وہ سخت اور فیصلہ کن احتجج پر اُتر آئینگے۔ جسمیں وہ اپنے معصوم بچوں کو بھی پہلے پشاور اور پھر اسلام آباد کے سڑکوں پر دنیا کو بتائینگے۔
پریس کانفرنس کے شراکا کہتے ہیں، کہ اپریشن ضرب عضب کے دوران تحصیل دتہ خیل کے دکانداروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے، اس سے انہوں نے دنیا بھر میں کرونا وبا کے پیش نظر دھرنے اور احتجاجی مظاہرے ملتوی کرچکے ہیں، اس دوران سیول و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کی گئیں، جس کی خاطرخواہ نتائج سامنے نہ آسکے، ان کا کہنا تھا، کہ اس بار کرونا یا کسی بھی وبا کی پرواہ کئے بغیر وہ اپنے جائز مطالبات کیلئے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے شروع کرینگے۔
Load/Hide Comments