قبائلی ضلع کرم کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے نوجوان قیادت کو کردار آداکرنا ہوگا، ملک حبیب اورکزئی

پاراچنار ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ویلفئر ونگ کے مرکزی صدر ملک حبیب اورکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرم کو امن کا گہوارا بنانے میں نوجوان اپنا کردار آ کریں، کسی بھی غیر یقینی صورتحال میں جزبات سے گریز کی جائے اور ذاتی دشمنیوں اور جائیداد کی تنازعات کو فرقہ وار نہ فسادات میں نا بدلا جائے ،
میڈیا سے اپنی بات چیت میں تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی صدر ملک حبیب اورکزئی نے کہا کہ ضلع کورم ایک خوبصورت سرزمین ہے بدقسمتی سے کچھ عناصر وقتا” فوقتا” دھشت گردانہ کاروائیاں کر کے ضلع کرم کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے چلے آرہے ہیں ، علاقہ کے معزز عمائدین اور سیاسی رہنماؤں کا بھی فرض بنتا ہے کہ کرم میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا بھرپو رول اداکریں اور انتظامیہ بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے میں کوئی کثر نا چھوڑے ۔ حبیب اورکزئی کا کہنا تھا کہ کرم کو ایک پرامن ضلع بنایا جائے گا ، تمام تنازعات کو جرگہ اور بات چیت کے زریعے حل کیا جائے حبیب ملک اورکزئی کا کہنا تھا کہ ضلع کورم کے دلکش مناظر پر مشتمل سیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا ، اس سلسلہ میں وزریراعظم جناب عمران خان صاحب کو عنقریب ایک مفصل رپورٹ بھی فراہم کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں