موٹر سائیکلوں کے ذریعے مختلف علاقوں کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام

نوشہرہ(دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک)پبی پولیس نے موٹر سائیکلوں کے ذریعے مختلف علاقوں کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔دوموٹر سائیکلوں سے 14 کلوگرام چرس برآمد ک کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔ پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی کی جا رہی تھی۔دوران ناکہ بندی 02مختلف موٹر سائیکلوں میں خفیہ جگہ پر رکھے گئے 14 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزمان شعیب ولد عبدالقیوم اور رستم ولد حسن گل ساکنان پشاور گرفتار کرلیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں