جنوبی وزیرستان کے ایک اور 11 سالہ ہونہار دانیال محسود نے گینز بک میں اپنا نام درج کردیا

جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی اور ہسماندہ رکھے جانے والے ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ دانیال محسود نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا دیا۔ دنیال محسود نے ایک منٹ میں 78 ہلیکاپٹر سپن ( بریک ڈانس ) کر کے 70 سپنز کا ریکارڈ توڑ دیاہے۔ انہوں نے اس ریکارڈ کی ویڈیو ایک سال قبل ہی گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کو ارسال کی تھی، جس کی تصدیقی ای میل آج موصول ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ دانیال محسود اس ریکارڈ کو بنانے والے پہلے کھلاڑی ہے۔ دانیال محسود 33 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر محمدعرفان محسود کے شاگرد ہے، اس سے قبل بھی محمد عرفان محسود کے ایک شاگرد رضوان محسود نے 9 سال کی عمر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں