صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید 145 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں، جس سے صوبےمیں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 32898 ہو گئی ہے۔ صوبے بھر میں اب تک کورونا کےسب سے زیادہ 12263 پازیٹیو کیسز پشاور میں جبکہ دوسرے نمبر پر زیادہ 2797 پازیٹیو کیسز سوات میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 894 افرادکے ٹسٹ رزلٹس نیگٹیو آئے ہیں۔اب تک صوبے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 26607 ہے۔
