پانچ اگست کو پورے ملک میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا ۔مولانا فضل الرحمن

ڈی آئی خان ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنی رہائش گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ڈی آئی خان 5 اگست 2019 کو انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی تھی،ایک سال سے بھارت انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے ، کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے ہندؤوں کو وہاں آباد کیا جا رہا ہے ، پوری امت مسلمہ کشمیریوں کے ساتھ ھے ، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا
حکومتی پالیسی کی وجہ سے کشمیریوں کے حقوق چکناچور ہورہے ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا فاٹا کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے سے پہلے وہاں کے لوگوں کی رائے نہیں لی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں