شمالی وزیرستان تحصیل میر علی میں اراضی کے تنازعے پر 2 قبائل کے مابین شدید فائرنگ متعدد زخمی

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں منگل کے روز شام سے قبل اراضی کے تنازعے پر 2 متحارب قبائل مدی خیل اور ایپی قبائل کے مابین فائرنگ ہوا،
اسیسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی جمشید اور تحصیل دار میرعلی حبیب الرحمان موقع پر موجود ہیں، سرکاری زرائع کے مطابق جھڑپ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ قبائل نے ایک دوسرے کے مخالفین کو یرغمال بھی کئے ہیں۔ سرکاری زرائع کے مطابق ایک دوسرے کے گھروں کو نذراتش بھی کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں