شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اپنانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، ڈی سی شمالی وزیرستان

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان منظور احمد آفریدی میرانشاہ پریس کلب کے صدر اسداللہ اور جنرل سیکرٹری شاکراللہ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوام اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کر رہی ہے مجھے خوشی ہے کہ شمالی وزیرستان کے صحافی حضرات مثبت اور تعمیری فرائض سرانجام دے رہے ہیں ڈپٹی کمشنر منظور احمد آفریدی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میں جلد جدید ڈیجیٹل سٹوڈیو بنائیں گے جو ہر طرح سہولیات سے آراستہ ہو گی تاکہ شمالی وزیرستان کے عوامی مسائل جدید اور بہتر طریقے سے میڈیا پر پیش ہوں۔ سولر سسٹم بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا چشمہ سربندکئی پل کے نیچے پانی میں جو افراد ڈوب کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں مجھے افسوس اور دلی صدمہ ہوا ہے ضلعی انتظامیہ بہت جلد اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش گی۔ میرانشاہ بازار میں ٹریفک کے مسائل کے ساتھ تجاوزات کے بھی خلاف بھی جلد سخت کارروائی کریں گے ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی بھرپور کوشش کری گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں