میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے متاثرین میں کروڑوں روپوں کے چیکس تقسیم،مسمار شدہ دوکانداروں میں چیکس شمالی وزیرستان کے ڈی سی شاہد علی شاہ نے تقسیم کئے،
شمالی وزیرستان کے ان دوکانداروں میں چودہ لاکھ، اٹھ لاکھ اور تین لاکھ کے چیکس تقسیم کئے جن کے دوکانات آپریشن ضرب عضب کے دوران مسمار ہوئے تھے،اس سلسلے میں شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ایک سو بیالیس دوکانداروں کو چیکس دئیے گئے،
شمالی وزیرستان کے ڈی سی نے متاثر شدہ دوکانداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب کے متآثرین کی دوبارہ آباد کاری حکومت کی اولین ترجیحاتوں میں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ تمام دوکانداروں کو اس قابل بنا رہے ہیں کہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کریں،
دوکانداروں نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیکس ملنے کے بعد ان کو بہت خوشی ہوئی اور حکومت نے نقصانات کا آزالہ کرکے بیشتر دکانداروں کیلئے گیلے شکوے دور کئے گئے جبکہ رہ جانے والے مستحق دکانداروں کو بھی جلد امدادی رقو دئے جائنگے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/07/Untitled-1-63-969x630.jpg)