پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) درہ آدم خیل کے اخوروال قبائل کے طلبا تنظیموں اور رہائشیوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے، کہ 23 مارچ 2020 تک درہ آدم خیل کوئلہ زون کو فوری طور پر کھل دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اقوام درہ آدم خیل کا 18 کمپنیز اور کوہاٹ انتظامیہ کیساتھ 2017 سے 10 نکاتی معاہدہ قائم ہے، 2018 میں ایک کمپنی معاہدے پر عمل درآمد نہیں کرپارہی، پریس کانفرنس کے شراکا کا کہنا تھا، کہ ایک کمپنی نےاثر و رسوخ کا استعمال کرکے تمام کمپنیز و کئی اقوام کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ کوہاٹ انتظامیہ حرکت میں آنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار آدا کررہی ہے۔ درہ آدم خیل کے عوام کا مالی نقصان کی صورت میں تعلیم، صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کوئلے کی کانوں پر پابندی سے بے روزگاری بڑھنے لگی، اخوروال قوم شدید متاثر ہورہی ہے۔ مظاہرین کوئلہ زون کی رائٹلی کی مد میں حکومت کا بھی نقصان ہورہاہے، درہ آدم خیل کے متاثرہ اقوام نے پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا، انہوں نے وزیراعظم اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے فوری ایکشن لینےکامطالبہ ہے۔ من پسند لیز ہولڈرز، ٹھیکیداروں اورمائنز کی پشت پناہی کا سلسلہ روک کرکئی اقوام کا مستقبل بچایا جائے۔ 10نکاتی معاہدہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے ورنہ احتجاج کاسلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments