پشاور میں پراپرٹی ڈیلر نے 50 روپے کے تنازعہ پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا

تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں ملزم افتخار ولد تاج اکبر ساکن حمید آباد کاکشال جو کہ پراپرٹی کا کام کرتا ہے نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا ہے ، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی نور حیدر خان نے ایس ایچ او سلیم خان اور نفری کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناکر آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا، پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے رامداس بازار سے 150 روپے پر رکشہ بک کرایا، تاہم قصہ خوانی پہنچنے پر ملزم( سواری) نے 100 روپے تھما دیے جس پر رکشہ ڈرائیور نے مزید 50 روپے لینے کا مطالبہ کردیا، 50 روپے نی دینے پر تنازعہ کھڑا کردیا گیا، پہلے لڑائی ہوئی جس دوران ملزم افتخار نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو گولی اردی، جس کی وجہ سے غریب محنت کش رکشہ ڈرئیور موقع پر جانبحق ہوگیا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں