سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈہ پور کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بنک اکاونٹس، تنخواہوں اور مراعات سمیت بنک سے منتقل ہونے والی رقوم، بیرون ممالک دوروں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف قومی احتساب بیورو نے مکمل تفصیلات طلب کرلئے ہیں۔ نیب نے علی امین گنڈہ پور کو خط جاری کرتے ہوئے ہدایت جاری کیا ہے، کہ وہ 15 نومبر کو نیب کے دفتر میں انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔ نیب کی طرف سے جاری کردہ خط میں علی امین گنڈہ پور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اثاثہ جات کی تفصیل کی تصدیق شدہ کا پیاں منقولہ و غیر منقولہ جائیداد جو پاکستان یا پاکستان سے باہر ہے اور موروثی ہے یا خریدی گئی ہے یا پھر انہیں کسی کی طرف سے تحفتاً دی گئی ہے کی تمام تر تفصیلات کے ساتھ ساتھ اس جائیداد کی بھی تفصیلات فراہم کریں ، جو ان کے فیملی ممبرز کے نام پر ہے۔ علی گنڈاپور امین سے جائیداد کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ان کے تمام بنک اکاؤنٹس جو ان کے اپنے نام پر یا ان کے فیملی ممبرز کے نام پر ہیں کی بھی مکمل تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ نیب کی طرف سے علی امین گنڈہ پور کی طلبی کے مراسلے میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2013 سے ملنے والی تنخواہوں، جائیداد کی خرید و فروخت کی بنک رسیدات 2013 سے ان کے اور ان کے خاندانی افراد کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات اور دیگر تمام معلومات کا تصدیقی ریکارڈ پیش کریں۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈہ پور انکوائری ٹیم کے سامنے اپنی پیشی یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments