پاراچنار محکمۂ وائلڈ لائیف میں بھرتی کے لئے نوجوانوں کو مختلف مراحل سے گزار کر سلیکٹ کیا جارہا ہے

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) محکمہ وائلڈ لائف میں پچپن اسامیاں خالی تھیں جس کیلئے پاراچنار کے سپورٹس کمپلیکس میں ٹیسٹ انٹریوز لئے گئے اس سے قبل پشاور ، کوہاٹ اسلام آباد اور دیگر مقامات پر ٹیسٹ انٹریوز لئے جاتے تھے مقامی طور پر ٹیسٹ اور انٹرویوز کے انعقاد کی وجہ سے تین ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانوں نے ٹیسٹ انٹریوز میں حصہ لیا ٹیسٹ انٹریوز محکمہ وائلڈ لائف کے مختلف پوسٹوں کیلئے انٹرویوز اور ٹیسٹ دینے والے بے روزگار نوجوانوں یاسر حسین ، تیمور خان اور دیگر امیدواروں نے بتایا کہ انہیں انتہائی خوشی ہوئی کہ انہوں نے اپنے ہی سٹیشن پر نوکریوں کے لیے ٹیسٹ اور انٹریوز دیئے اس سے پہلے وہ پشاور اور دیگر مختلف مقامات پر جاکر بھاری اخراجات ادا کرکے وہ ٹیسٹ انٹریوز دیتے تھے امیدواروں کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ٹیسٹ انٹریوز کا سلسلہ مقامی طور پر کرانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے ای ٹی ایس ٹیسٹ کا انعقاد کرنے والے شاہدکاظمی کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے ان کی خواہش تھی کہ پسماندہ قبائلی اضلاع کے نوجوان مقامی طور پر ٹیسٹ اور انٹریوز دیں اور بھاری اخراجات سے بچ سکیں جس میں پہلی بار وہ کامیاب ہوگئے ہیں اور اس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف نے بھر پور تعاون کا مظاہرہ کیا اور کوشش یہ رہیگی کہ انٹریوز بھی مقامی طور پر لی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں