پشاور ( دی خیبر تائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) اپرچترال میں یارخون لشٹ کے مقام پر گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی ریلے نے مجموعی طورپر 30 سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچایا ہے، جبکہ عیلابی ریلے میں ایک بچی بہہ کر جاں بحق ہوگئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ان کی ٹیموں نے 15 گھنٹوں کی مسافت کرکے متاثرہ علاقے تک رسائی ممکن بنادی، ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے یارخون لشٹ میں میڈیکل کیمپس قائم کردیے، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز میڈیکل کیمپ میں مختلف افراد کو طبی امداد فراہم کررہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے چترال کو تمام تر ضروری سامان مہیا کیا جاچکا ہے، سیلابی مقام پر رابطے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق 30 کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ گلیشئیر پھٹنے سے سیلابی ریلے میں ایک بچی بھی جانبحق ہوئی، ریسکیو 1122 اہلکار مقامی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں۔
