خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 فراد جاں بحق، مجموعی اموات445 ہوگئی

پشاور( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) 29 مئی کو پورٹ کے مطابق کورونا سے مزید 13 اموات واقع ہوگئی ہے، صوبے میں کورونا سے مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 445 ہو گئی، جاں بحق افراد میں سے 5 کا تعلق پشاور, 3 باجوڑ ,1 کا مردان, 2 سوات, 1 بٹگرام, 1 کا مالاکنڈ سے ہے, صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 225 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 ہزار67 ہو گئی ہے، کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 مریض صحت یاب ہوئے، صوبہ میں اب تک کورونا وائرس کے 2731 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، پشاور میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 346 ہو گئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 251 افراد وفات پا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 83 مریض متاثر ہوئے ہیں ..

اپنا تبصرہ بھیجیں