پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 7155 اور اموات 365 ہوگئیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوںکے دوران 340 نئے مریض رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ 14 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ، 68 مریض صحت یاب ہوگئے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2198 ہوگئی۔پشاور سے 92، چارسدہ سے 21، نوشہرہ سے 5، خیبر سے 28، مردان سے 11، صوابی سے 12، سوات سے 31، بونیر سے 5، دیر پایان سے 18، دیرربالا سے 2، شانگلہ سے 6، مالاکنڈ سے 8، چترال بالا سے ایک، باجوڑ سے 5، مانسہرہ سے 4، ایبٹ آباد سے 16، ہری پور سے ایک، کوہاٹ سے 7، کرک سے 4 اور ڈیرہ اسماعیل خان سے 4 مریض رپورٹ کئے گئے ہیں۔ پشاور میں 7، چارسدہ میں ایک، چترال بالا میں 2، ایبٹ آباد، کوہاٹ میں ایک ایک، کرک میں 2مریض انتقال کر گئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments