قرنطینہ سے بھاگنے والوں کے لئے سزائیں مقرر، آرڈیننس نافذ کردیا گیا

پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک)قرنطینہ سے بھاگنے کی غلطی اب پڑ سکتی ہے مہنگی, جرمانہ بھی دینا ہوگا اور جیل یاترا بھی کروائی جائیگی,کورونا صورتحال میں کوئی مالک مکان کرایہ دار کو گھر سے بے دخل بھی نہیں کریگا. جی ہاں, خیبر پختونخوا میں آرڈیننس نافذ کردیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں قرنطینہ سے بھاگنے کی سوچ رکھنے والے خبردار ہو جائیں کیونکہ صوبے میں ایپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے. آرڈیننس کے مطابق قرنطینہ سنٹر سے بھاگنے پر 2 ماہ قید اور 50 ہزار جرمانہ کیا جائیگا. اور اگر یہی کوشش دوسری مرتبہ کی گئی تو پھر ایسے فرد کو 6 ماہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائیگا. کورونا متاثرہ شخص مکمل ہسٹری دینے کا پابند ہوگا. آرڈیننس کے تحت کوئی بھی مالک مکان کرایہ دار کو گھر سے نہیں نکالے گا. کورونا متاثرہ فرد کے مکان کا پانی کا بل وصول نہیں کیا جائیگا جبکہ تعلیمی اداروں کی ماہانہ فیس میں بھی 20 فیصد ریلیف دیا جائیگا.

قرنطینہ سے بھاگنے والوں کے لئے سزائیں مقرر، آرڈیننس نافذ کردیا گیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں