پشاورہائیکورٹ نے مستورات کے تنازعہ پر قتل کے الزام میں عمرقید کی سزا پانے والےملزم کی اپیل خارج

پشاور ( دی خیبرٹائمز کورٹس ڈیسک ) پشاورہائیکورٹ نے مستورات کے تنازعہ پر قتل کے الزام میں عمرقید کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل خارج کرتے ہوئے مقامی عدالت کے فیصلے کو برقراررکھا جبکہ اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ بھی جاری کردیاگیاجسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجازانورپرمشتمل دورکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی مدعی مقدمہ کی جانب سے کیس کی پیروی میاں محب اللہ کاکا خیل اورسیف اللہ محب کاکاخیل ایڈوکیٹس نے کی استغاثہ کے مطابق ملزم لیبان شاہ پر الزام تھا کہ اس نے مستورات کے تنازعہ پر بلی ٹنگ میں جمروز خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھاالزام ثابت ہونے پر مقامی عدالت نے ملزم کو عمرقید کی سزا سنائی جس پر ملزم نے سزاکالعدم قراردینے کیلئے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی دوران سماعت سینئرقانون دان میاں محب اللہ کاکاخیل نے دلائل دیئے کہ استغاثہ ملزم کےخلاف الزام ثابت کرچکی ہے اور لیبارٹری رپورٹ، عینی شاہدین اور واقعاتی شہادتیں بھی ملزم کے خلاف جاتی ہیں لہذا وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے ملزم کے وکیل نے اپنے موکل کے حق میں دلائل دیئے اورسزاکالعدم قراردینے کی استدعا کی عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی سزا برقراررکھتے ہوئے اپیل خارج کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں